پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد ہوگئی، امیر اور غریب کے درمیان معاشی خلیج وسیع

پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد ہوگئی، امیر اور غریب کے درمیان معاشی خلیج وسیع

اسلام آباد: عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح 2025ء میں بڑھ کر 29 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ امیر اور غریب کے درمیان معاشی عدم مساوات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019ء میں پاکستان میں غربت کی شرح 22 فیصد تھی، جو 2025ء تک 7 فیصد اضافے کے بعد 29 فیصد تک پہنچ گئی۔ غربت میں اضافے کی وجوہات میں مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتیں، وسائل کی غیر مساوی تقسیم اور مزدوروں کی کم ہوتی آمدن شامل ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق ان معاشی عوامل کا سب سے زیادہ بوجھ کم آمدنی والے گھرانوں پر پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024ء کے دوران پاکستان میں 7 کروڑ 26 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق عدم مساوات جانچنے کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 2018ء میں 28.4 تھا، جو 2025ء میں بڑھ کر 32.7 ہوگیا۔ اسی طرح روزانہ 3 ڈالر سے کم آمدن والے افراد کی شرح 23 فیصد، یعنی 5 کروڑ 76 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

More News