ایران کی جانب سے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت
اسلام آباد: ایران نے دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا جہاز “ملتان” اور چارٹر جہاز “پی الیکی” کامیابی سے آبنائے ہرمز سے نکل آئے ہیں۔ دونوں جہاز جنگ کے آغاز کے بعد ایک ماہ سے خلیج فارس میں پھنسے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارٹر جہاز “پی الیکی” میں تقریباً ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے، جبکہ دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔








