لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 صحافی جاں بحق

Dramatic scene with explosions and thick black smoke rising in an outdoor setting.

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، 3 صحافی جاں بحق

ویب ڈیسک

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں میڈیا کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث 3 لبنانی صحافی جاں بحق ہو گئے۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ قصبہ جزین میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں علی شعیب، فاطمہ اور محمد فتونی شامل ہیں۔ علی شعیب حزب اللہ کے زیر انتظام المنار ٹی وی سے وابستہ تھے جبکہ فاطمہ اور محمد فتونی المیادین کے نامہ نگار تھے۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جن کے تحت جنگ کے دوران صحافیوں کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے جب اسرائیل پر لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے المنار ٹی وی کے میزبان محمد شیری اور ان کی اہلیہ بھی ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

More News