آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے پانچ افسران کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کے پانچ افسران کے تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے پانچ پولیس افسران کی تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت مختلف افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈی پی او کرک نیاز محمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ مشتاق احمد کو ایس پی ایلیٹ فورس پشاور ریجن سے تبدیل کرکے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈی ایس پی سی ٹی ڈی ڈسٹرکٹ بنوں فضل واحد کو ڈی پی او کرک تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اسی طرح یوسف جان، جو ایس ڈی پی او تخت نصرتی کرک کے عہدے پر تعینات تھے، انہیں بھی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں سی پی او میں اپنی تعیناتی کے منتظر سبز علی کو ایس پی آپریشنز لوئر دیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد متعلقہ افسران نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان تقرریوں اور تبادلوں کا مقصد پولیس کے مختلف شعبوں میں انتظامی ذمہ داریوں کی تقسیم ہے۔

More News