کے پی ڈیجیٹل کی خبر پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، وانا میں مبینہ عطائی ڈاکٹر گرفتار

کے پی ڈیجیٹل کی خبر پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن، وانا میں مبینہ عطائی ڈاکٹر گرفتار

وانا: کے پی ڈیجیٹل پر کم عمر طالب علم کی مبینہ غلط علاج کے باعث موت کی خبر نشر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا ایک کم عمر طالب علم وانا میں معمولی بخار میں مبتلا ہوا تھا۔ اہلِ خانہ اسے علاج کے لیے قریبی ڈاکٹر کے پاس لے گئے، جہاں اسے انجیکشن لگایا گیا۔ انجیکشن لگنے کے بعد مبینہ طور پر ری ایکشن ہوا اور بچے کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

مرحوم طالب علم انتہائی قابل اور ذہین تھا۔ اس کی اچانک وفات پر اہلِ خانہ سمیت تعلیمی حلقوں میں بھی غم کی فضا پھیل گئی۔

واقعے کی خبر کے پی ڈیجیٹل پر نشر ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی اور مبینہ عطائی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

واقعے نے علاقے میں غیر مستند طبی پریکٹس اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے غیر مستند افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

More News