شانگلہ: بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اہم اجلاس، اقدامات کا جائزہ

شانگلہ: بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اہم اجلاس، اقدامات کا جائزہ

ضلع شانگلہ میں بچوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور بنیادی حقوق کے فروغ کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شانگلہ حامد علی نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ضیافت الاحد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نے ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (DCPU) کی جانب سے ضلع بھر میں بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے جاری سرگرمیوں اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، انہیں درپیش مسائل اور مختلف مشکلات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ بچوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جاسکے۔

اجلاس میں بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ادارہ جاتی کوششوں کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

More News