پشاور: پجگی روڈ سلنڈر دھماکے میں تین بچے جاں بحق، خاتون اور ایک بچہ زخمی

پشاور: پجگی روڈ سلنڈر دھماکے میں تین بچے جاں بحق، خاتون اور ایک بچہ زخمی

پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد میں سے تین بچے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گئے، جبکہ ایک خاتون اور ایک بچہ تاحال زیرِ علاج ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم کے مطابق سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال پہنچنے والے زخمیوں میں تین بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

ترجمان کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون اور ایک بچہ تاحال لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جہاں انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ سلنڈر دھماکے کے باعث تین کمسن بچوں کی ہلاکت نے شہریوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

More News