پشاور سلنڈر دھماکہ: تین بچوں کی ہلاکت پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہارِ افسوس

پشاور سلنڈر دھماکہ: تین بچوں کی ہلاکت پر گورنر خیبرپختونخوا کا اظہارِ افسوس

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کے علاقے پجگی روڈ پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔ دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون اور دیگر افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات اور معیاری علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ زخمی افراد کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحتیابی نصیب کرے۔

More News