پشاور سلنڈر دھماکہ: تین بچوں کی ہلاکت پر مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور کا اظہارِ افسوس
پشاور: مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے پشاور میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ثمر ہارون بلور نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ غمزدہ خاندان کے دکھ اور صدمے کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، اس المناک واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔
انہوں نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔
مشیر اطلاعات نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








