واٹس ایپ کا نیا فیچر، بلیو ٹِک کے بغیر میسجز پڑھنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ کا نیا فیچر، بلیو ٹِک کے بغیر میسجز پڑھنا ممکن ہوگا

واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کی مدد سے اب کسی چیٹ کو کھولے بغیر ہی اس کے حالیہ پیغامات پڑھے جا سکیں گے اور بھیجنے والے کو بلیو ٹِک بھی نظر نہیں آئے گا۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی ہوم فیڈ میں کسی چیٹ کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے سے ایک نیا کانٹیکسچوئل مینیو ظاہر ہوگا۔

اس مینیو میں منتخب چیٹ کے حالیہ پیغامات دیکھنے کے لیے پریویو کارڈ بھی شامل ہوگا، جس کے ذریعے صارف چیٹ کھولے بغیر ہی موصول ہونے والے پیغامات پڑھ سکے گا۔

نئے مینیو میں چیٹس کو منظم کرنے کے لیے مختلف سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جن میں چیٹ کو ان ریڈ مارک کرنا، پن کرنا اور آرکائیو کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ چیٹ لاک کرنے، کسی مخصوص لسٹ میں شامل کرنے، چیٹ انفارمیشن دیکھنے اور ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ بنانے کے آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔

اس فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ پریویو کے ذریعے پیغامات پڑھنے پر انہیں مارک ایز ریڈ نہیں کیا جائے گا اور بھیجنے والے کو بلیو ٹِک بھی ظاہر نہیں ہوگا۔ بلیو ٹِک اسی وقت نظر آئے گا جب صارف باقاعدہ طور پر متعلقہ چیٹ کھولے گا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش ہے، جبکہ اسے تمام صارفین کے لیے کب متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

More News

Crime

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری

مالیاتی اداروں اور اہم تنصیبات پر اے آئی سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری ملک میں مالیاتی

Read More »