گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150روپے فی کلو تک اضافےکا امکان

کاروبار گھی اور تیل کی قیمتوں میں 150 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ایڈوائزر پی وی ایم اے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملوں کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن اور پروڈکشن اخراجات بڑھنے سے گھی ملوں پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے، جو موجودہ حالات میں ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک پینل تشکیل دیا جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام لانے اور ممکنہ اضافے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »