میرانشاہ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کا رات گئے معائنہ، بنوں سے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پہنچ گئی
شمالی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایات پر انتظامیہ کے اہلکاروں نے رات گئے درپہ خیل فروٹ اینڈ سبزی منڈی کا دورہ کیا اور مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے رات 7 بجے منڈی کا معائنہ کیا، جہاں بنوں سے پھلوں اور تازہ سبزیوں سے لدے ٹرک پہنچنے کی تصدیق کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق بنوں سے سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی پہنچنے سے مقامی مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو ممکنہ قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد تیمور خان آفریدی کی ہدایات پر انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی ترسیل اور مارکیٹ میں دستیابی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات پیش نہ آئیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، جبکہ مارکیٹ کی صورتحال اور سپلائی کا جائزہ بھی لیا جاتا رہے گا۔
#Miranshah, #NorthWaziristan, #FruitMarket, #VegetableSupply, #Bannu, #DistrictAdministration, #FoodSupply, #KhyberPakhtunkhwa








