باجوڑ حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: شفیع جان

باجوڑ حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: شفیع جان

شفیع جان نے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک گھناؤنا فعل قرار دیا ہے۔

اپنے ہنگامی بیان میں شفیع جان نے حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک کا دفاع کیا اور ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں سے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شفیع جان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

More News