خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کر لیا

پشاور(محمد عارف  )الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس 14 جولائی 2026 کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل کرنے والے 23 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کی تیاریوں، انتظامی امور اور انتخابی شیڈول پر مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سیکرٹری بلدیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ٹانک، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، تورغر، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولائی پالس، بونیر، لوئر چترال، لوئر دیر اور اپر دیر سمیت مجموعی طور پر 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر غور کیا جائے گا۔

More News