فارن فنڈنگ کیس، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

فارن فنڈنگ کیس، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 7 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران مقدمے کے چالان کی اسکروٹنی مکمل کی گئی، جس کے بعد عدالت نے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا۔

یہ مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور دیگر ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں غیر قانونی ذرائع سے فنڈنگ حاصل کرنے سے متعلق الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

عدالت آئندہ سماعت پر چالان اور دیگر قانونی نکات کا مزید جائزہ لے گی، جبکہ فریقین کو مقررہ تاریخ پر عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

More News