وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ کا دورہ، ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے
کوئٹہ (نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں کوئٹہ ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیساور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران ایپکس کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو بلوچستان میں جاری انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی بہتری، دہشت گردی کے خاتمے اور سکیورٹی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔








