اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تشویش

اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تشویش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے نیک شگون نہیں۔

ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کے باعث ملک کی معیشت اور امن و امان دونوں متاثر ہوئے ہیں، جبکہ سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

More News