آپریشن شبعان میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 39 ہوگئی
کوئٹہ: منگی ڈیم پولیس اسٹیشن حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا مشترکہ آپریشن شبعان جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، جس کے بعد آپریشن شبعان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 39 ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دشوار گزار علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ خضدار کے علاقے زیدی میں پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شبعان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔








