پشاور میں گندم کی قیمت ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پشاور: پشاور میں گندم کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں 40 کلوگرام گندم کی قیمت ساڑھے 4 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی، جس کے بعد شہر گندم کی بلند ترین قیمتوں والے شہروں میں شامل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گندم مہنگی ہونے سے آٹے اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے متوسط اور کم آمدن طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی گندم کے نرخ بلند سطح پر برقرار ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی، واہ کینٹ، لاہور اور سندھ کے مختلف شہروں میں بھی گندم مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے مہنگائی کے مجموعی دباؤ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔








