افغان وزیر کا بھارت میں متنازع بیان، افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دے دیا

افغان وزیر کا بھارت میں متنازع بیان، افغانستان اور بھارت کا ڈی این اے ایک قرار دے دیا

نئی دہلی: افغان وزیر زراعت مولوی عطاء اللہ عمری نے بھارت کے دورے کے دوران کہا ہے کہ انہیں بھارت میں ایسا محسوس نہیں ہوا جیسے وہ کسی غیر ملک میں ہوں، بلکہ یہ اپنا ہی ملک لگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان اور بھارت کا “ڈی این اے ایک ہے”۔

اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید اور تبصرے سامنے آ رہے ہیں، تاہم افغان حکام کی جانب سے اس حوالے سے مزید وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

More News