مون سون بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، تمام پیداواری یونٹس فعال

مون سون بارشوں سے تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ، تمام پیداواری یونٹس فعال

ہری پور(نیوز ڈیسک  )حالیہ مون سون بارشوں اور بالائی اضلاع سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 95 فٹ بلند ہو کر 1497.14 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ جبکہ فل لیول 1550 فٹ ہے۔

ڈیم میں آج پانی کی آمد 199 ہزار 100 کیوسک جبکہ اخراج 160 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال معمول کے مطابق ہے اور پانی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

تربیلہ ڈیم کے بجلی پیدا کرنے والے تمام 17 پیداواری یونٹس فعال ہیں اور اس وقت 4 ہزار 621 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جبکہ ڈیم کی مجموعی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 980 میگاواٹ ہے۔

More News