چارسدہ میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 47 افراد گرفتار

چارسدہ میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 47 افراد گرفتار

چارسدہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے پہلے روز 47 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل چارسدہ، شبقدر اور تنگی میں کارروائیوں کے دوران ایسے افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس پاکستان میں قیام کے لیے مطلوبہ قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تمام گرفتار افراد کو سخت سیکیورٹی میں پشاور منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں عارضی طور پر ہولڈنگ پوائنٹ میں رکھا جائے گا۔ رجسٹریشن اور دیگر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں حکومتی پالیسی کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کی “گرفتاری اور بے دخلی” پالیسی کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی، جبکہ امیگریشن قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران اے اے سی تھری چارسدہ ساجد خان اور ڈی ایس پی سٹی بھی موقع پر موجود رہے اور منتقلی کے عمل کی نگرانی کرتے رہے۔

More News