اپر کوہستان میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق، 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

اپر کوہستان میں فائرنگ، پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق، 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

اپر کوہستان: تحصیل داسو میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور دو بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کر لی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، جس میں قتل کے ساتھ غیرت کے نام پر قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر، والد اور بھائی سمیت 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔ واقعے کے بعد تمام ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

More News