ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے سفارت کاری کا دروازہ کھلا رکھا
وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے اب بھی تیار ہیں، تاہم امریکا اپنے مفادات کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ترجمان کیرولائن لیویٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان رابطے جاری ہیں اور ایران نے معاہدے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملوں کی صورت میں ایران کو جواب دہ ہونا پڑے گا، جبکہ صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہونے پر امریکا اپنی کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کر سکتا ہے۔








