22 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق، رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس سامنے آگیا۔

کوئٹہ: 22 سالہ نوجوان میں کانگو وائرس کی تصدیق، رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس سامنے آگیا۔

کوئٹہ: کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان رحمت اللہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، جو رواں سال رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کو بخار اور ناک سے خون آنے کی شکایت پر جناح اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے کے دوران خون میں پلیٹ لیٹس اور ہیموگلوبن کی سطح انتہائی کم جبکہ جگر کے انزائمز میں نمایاں اضافہ پایا گیا۔

حکام کے مطابق مریض کا کانگو پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا، جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے مزید علاج کے لیے نیپا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق کانگو وائرس ایک خطرناک وائرل بیماری ہے، جو عموماً مویشیوں میں پائے جانے والے چیچڑ کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے۔ متاثرہ جانور کے خون یا جسمانی رطوبتوں سے براہ راست رابطہ بھی انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیچڑ سے بچاؤ، متاثرہ جانوروں سے احتیاط اور جانوروں کو چھوتے وقت دستانوں کا استعمال ضروری ہے۔

More News