سپریم کورٹ کے پاس نیب مقدمات سننے کا اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ کے پاس نیب مقدمات سننے کا اختیار نہیں، عدالت کا بڑا فیصلہ 

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب مقدمات کے دائرہ اختیار سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے پاس قومی احتساب بیورو (نیب) کے مقدمات براہِ راست سننے کا اختیار موجود نہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ زیرِ التوا تمام نیب مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 175 اور نیب قانون کی متعلقہ شقوں کے مطابق نیب مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔ اسی بنیاد پر تمام متعلقہ مقدمات آئینی عدالت کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

عدالتی فیصلے کو قانونی حلقوں میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے نیب مقدمات کی آئندہ سماعت اور عدالتی کارروائی کا طریقہ کار تبدیل ہوگا۔ تاہم فیصلے کی مکمل تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں، جبکہ مزید قانونی نکات اور وجوہات تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

More News