کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم، گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

کراچی میں سمندری ہواؤں کی رفتار کم، گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

کراچی: شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، جبکہ نمی میں اضافے کے باعث گرمی زیادہ محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے اتوار تک کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

More News