وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات پوری کرنے اور گندم کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق گندم درآمد کرنے کا بنیادی مقصد ملک بھر میں گندم کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

وزارت کے مطابق پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر سے بھی تمام صوبوں کی ضروریات پوری کی جائیں گی تاکہ مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

More News