پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو اہم انتباہ، رجسٹرڈ سم کسی کو دینے سے گریز کریں

پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو اہم انتباہ، رجسٹرڈ سم کسی کو دینے سے گریز کریں

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کو دینا قابلِ سزا جرم ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارف کے نام پر جاری سم کے ذریعے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں اس کی ذمہ داری سم کے اصل مالک پر عائد ہوسکتی ہے۔

حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد معلوم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل استعمال کریں یا بغیر ڈیش کے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوری طور پر بلاک کروایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ صارف کی اجازت کے بغیر اس کے نام پر کوئی سم جاری نہ ہو۔

حکام نے شہریوں کو نئی سم صرف مستند فرنچائز یا سرکاری کسٹمر سروس مرکز سے حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مفت سم کے لالچ میں بائیومیٹرک تصدیق کرانے سے بھی خبردار کیا ہے۔

More News