کرکٹ سے شاندار سفر کرنے والے پاکستان کے وسیم خان کو بڑا عالمی عہدہ مل گیا

کرکٹ سے شاندار سفر کرنے والے پاکستان کے وسیم خان کو بڑا عالمی عہدہ مل گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بین الاقوامی باسکٹ بال فیڈریشن میں ایشیا کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے، جہاں وہ براعظم میں باسکٹ بال کے فروغ اور 44 قومی فیڈریشنز کے امور کی نگرانی کریں گے۔

برطانوی پاکستانی اسپورٹس ایڈمنسٹریٹر وسیم خان جنوری 2027 میں باضابطہ طور پر فیبا ایشیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا منصب سنبھالیں گے۔ وہ موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہاگوپ کھاجیریان کے ساتھ طویل منتقلی کے مرحلے میں کام کر رہے ہیں تاکہ ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل ہموار انداز میں مکمل ہو سکے۔

وسیم خان اس سے قبل لیسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے 2021 میں پی سی بی سے استعفیٰ دیا، جبکہ اپریل 2022 میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔

دوسری جانب فیبا نے ایشیا میں اپنی انتظامی ساخت میں بھی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ فیبا سینٹرل بورڈ اور فیبا ایشیا زون بورڈ کی منظوری کے بعد فیبا ریجنل آفس ایشیا کو جنوری 2027 میں بیروت سے کوالا لمپور منتقل کیا جائے گا۔

More News