قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کو ترجیح دینا اور محبتیں بڑھانا ہے، حافظ طاہر اشرفی

قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کو ترجیح دینا اور محبتیں بڑھانا ہے، حافظ طاہر اشرفی

پشاور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد ملک میں امن کو فروغ دینا اور محبتوں کو بڑھانا ہے۔

میڈیا بریفنگ میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا سلسلہ آج چرچ سے شروع کیا گیا ہے، جو پورے پاکستان میں جاری رہے گا۔ تمام مکاتب فکر کے علماء نے ہمیشہ ملک میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کیا اور دہشت گردی کے مشکل دور میں بھی متحد ہوکر کھڑے رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام جبر کا قائل نہیں، آج تمام مکاتب فکر کے علماء کا چرچ میں اکٹھا ہونا اس بات کی واضح مثال ہے کہ پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی اور باہمی محبت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ آج چرچ میں علماء کرام کا اجتماع اس عزم کا اظہار ہے کہ امن کا پیغام پورے ملک میں آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں اور امن و محبت کے اس پیغام کو مزید وسعت دی جائے گی۔

More News