سعودی عرب نے پاکستان کے لیے نئے سفیر کا تقرر کردیا
اسلام آباد: سعودی حکومت نے پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا، ڈاکٹر راجح تمی البگانی جلد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ نامزد سعودی سفیر نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
ڈاکٹر راجح تمی البگانی 2024 میں میجر جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے، جس کے بعد انہوں نے سعودی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اور سفیر کے عہدے پر تعینات ہوئے۔ انہیں پاکستان میں سعودی عرب کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
نئے سعودی سفیر نے 2015 میں برونیل یونیورسٹی لندن سے انسانی وسائل کے انتظام میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔







