واٹس ایپ کا ایسا بہترین فیچر جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں

واٹس ایپ کا ایسا بہترین فیچر جس کا علم بیشتر افراد کو نہیں

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشنز میں شمار ہوتی ہے، جسے دنیا بھر میں اربوں افراد روزانہ رابطے، معلومات کے تبادلے اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ صارفین کی بڑی تعداد اس ایپ سے واقف ہے، لیکن اس میں موجود کئی مفید فیچرز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ایسا ہی ایک دلچسپ فیچر واٹس ایپ میسجز کے فونٹ اور ٹیکسٹ فارمیٹنگ سے متعلق ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے پیغامات کو زیادہ نمایاں، منفرد اور پڑھنے میں آسان بنا سکتے ہیں۔ یہ فیچر کئی برسوں سے واٹس ایپ کا حصہ ہے، تاہم اب بھی بہت سے صارفین اس سے ناواقف ہیں۔

اگر آپ کسی لفظ یا جملے کو بولڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے شروع اور آخر میں ایک اسٹار (*) لگائیں۔ مثال کے طور پر: Hello۔ پیغام بھیجنے کے بعد یہ بولڈ انداز میں نظر آئے گا۔

اسی طرح اگر آپ متن کو اٹالک (Italic) انداز میں لکھنا چاہتے ہیں تو لفظ یا جملے کے شروع اور آخر میں انڈر اسکور (_) استعمال کریں، جیسے: Hello۔

اگر کسی متن کو اسٹرائیک تھرو (Strike Through) یعنی درمیان میں لکیر کے ساتھ ظاہر کرنا ہو تو اس کے شروع اور آخر میں ٹلڈ (~) کا استعمال کریں، مثال کے طور پر: ~Hello~۔

اس کے علاوہ اگر آپ مونو اسپیس (Monospace) فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو پیغام کے شروع اور آخر میں تین بیک ٹِکس (“`) لگائیں۔ اس سے متن مختلف اور کمپیوٹر کوڈ جیسی طرز میں دکھائی دے گا۔

یہ سادہ مگر کارآمد فیچر صارفین کو اپنے پیغامات کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کرنے میں مدد دیتا ہے، خاص طور پر اہم معلومات، سرخیاں یا نمایاں نکات شیئر کرتے وقت۔ اگر آپ نے اب تک یہ فیچر استعمال نہیں کیا تو اگلی بار واٹس ایپ پر میسج بھیجتے ہوئے ضرور آزما کر دیکھیں۔

More News