پشاور میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان ہلاک

پشاور میں پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان ہلاک

پشاور: ریگی قبرستان کے قریب پولیس اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو اشتہاری ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اختیار اللہ اور نعمان عرف طورے کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، 30 بور پستول اور دستی بم برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ ملک عادل، عاقب، شیردل اور ان کے دو ساتھی فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان تہکال تھانے پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

More News