محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، احترام بھرا سیلوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، احترام بھرا سیلوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دونوں رہنما ایک دوسرے کو سیلوٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی احترام، برادرانہ تعلقات اور مضبوط دفاعی روابط کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تصویر مکہ مکرمہ میں ہونے والی سرکاری ملاقات کے موقع پر سامنے آئی، جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی پاکستانی وفد میں شریک تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان احترام کے اس انداز کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اسے پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کی خوبصورت عکاسی قرار دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کئی دہائیوں پر محیط ہے، جبکہ حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

More News