محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا

محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے خصوصی اور اہم پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق بھی ایرانی صدر کو بریفنگ دی اور معاہدے کے حوالے سے انہیں اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، باہمی تعاون اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی سکیورٹی اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

More News