سوات میں رکشہ حادثے کا شکار، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی

سوات میں رکشہ حادثے کا شکار، بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

More News