آج سورج گرہن کا نایاب منظر، کہاں کہاں دیکھا جائے گا؟
لندن: برطانیہ اور آئرلینڈ میں آج 12 اگست کو رواں دہائی کے نمایاں ترین جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ کیا جائے گا، جس کے دوران مختلف علاقوں میں سورج کا 91 سے 93 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکمل سورج گرہن کا راستہ برطانیہ کے شمالی حصے سے گزرے گا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں گہرا جزوی سورج گرہن دکھائی دے گا۔
لندن، مانچسٹر اور گلاسگو میں سورج کا تقریباً 91 فیصد حصہ چھپنے کی توقع ہے، جبکہ کارڈف میں یہ شرح تقریباً 93 فیصد اور بیلفاسٹ میں 93 فیصد سے کچھ زیادہ رہ سکتی ہے۔
آئرلینڈ کے کاؤنٹی کیری میں گریٹ اسکیلیگ کے مقام پر یہ منظر سب سے زیادہ نمایاں ہوگا، جہاں سورج کا تقریباً 98 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ برطانیہ میں 1999 کے بعد نمایاں ترین سورج گرہن ہوگا، جس کے باعث آسمانی مظاہر میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ ایک خاص موقع قرار دیا جا رہا ہے۔





