آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح

آسٹریلیا میں بھارت کو شکست، باسمتی چاول کے نام پر پاکستان کو بڑی قانونی فتح

اسلام آباد: باسمتی چاول کے نام پر بھارتی اجارہ داری کی کوشش کو بڑا دھچکا لگ گیا، آسٹریلوی وفاقی عدالت نے باسمتی لفظی نشان کیس میں بھارتی ادارے اپیڈا کی اپیل مسترد کردی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق آسٹریلوی عدالت کا فیصلہ باسمتی کے معاملے پر پاکستان کے اصولی اور مسلسل مؤقف کی تائید ہے، جبکہ عدالت نے بھارتی ادارے اپیڈا کو مخالف فریق کے قانونی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

بھارتی ادارے اپیڈا نے آسٹریلیا میں باسمتی کے لفظ کو بطور تصدیقی تجارتی نشان رجسٹر کرانے کی درخواست دی تھی، جسے آسٹریلوی رجسٹرار آف ٹریڈ مارکس نے 22 دسمبر 2022 کو مسترد کردیا تھا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق آسٹریلوی حکام پہلے ہی تسلیم کرچکے ہیں کہ باسمتی چاول پاکستان میں بھی پیدا ہوتا ہے اور پاکستانی تاجروں و برآمد کنندگان کو باسمتی کا نام استعمال کرنے کا مساوی اور جائز حق حاصل ہے۔

وفاقی عدالت کے فیصلے سے باسمتی پر پاکستان کے تاریخی اور جغرافیائی حق کو مزید تقویت ملی ہے۔ وزارتِ تجارت کے مطابق باسمتی ایک تاریخی خطے کی پیداوار ہے جو پاکستان اور بھارت کے علاقوں پر مشتمل ہے، اس لیے کوئی ایک ملک یا ادارہ باسمتی کے نام پر اجارہ دارانہ حق کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔

وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ فیصلے سے پاکستانی باسمتی کے کاشتکاروں، ملرز اور برآمد کنندگان کے تجارتی اور دانشورانہ املاک کے حقوق کو تحفظ ملا ہے اور پاکستانی برآمد کنندگان آسٹریلیا میں مستند پاکستانی باسمتی کی مارکیٹنگ جاری رکھ سکیں گے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اہم قانونی کامیابی پر وزارتِ تجارت کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام اور شراکت داروں کی مربوط کوششوں نے باسمتی پر پاکستان کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »