لاہور ریلوے ٹریک پر ناقص مرمت کا انکشاف، ریل کار روانگی کے فوراً بعد پٹڑی سے اتر گئی
لاہور: لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار روانگی کے فوراً بعد پٹڑی سے اتر گئی، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے ٹریک جوڑنے کے لیے فش پلیٹ کے بجائے لکڑی کا ٹکڑا استعمال کیا گیا تھا، جو ٹوٹنے کے باعث ریل کار پٹڑی سے اتر گئی۔
واقعے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچا کر ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا۔ لاہور ریلوے ٹریک پر حادثات کے مسلسل واقعات نے ٹریک کی مرمت، دیکھ بھال اور انتظامی نگرانی پر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں۔







