اسلام آباد میں یومِ آزادی پر خصوصی تقریب، ڈی چوک میں آتش بازی ہوگی

اسلام آباد میں یومِ آزادی پر خصوصی تقریب، ڈی چوک میں آتش بازی ہوگی

اسلام آباد: یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں شہریوں کے لیے لائیو میوزک، مختلف پرفارمنسز، فیملی تفریح اور شاندار آتش بازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق تقریب 14 اگست کو شام 5 بجے شروع ہوگی، جبکہ شہریوں کے لیے داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔

تقریب میں موسیقی اور ثقافتی پروگرامز کے ساتھ بچوں اور خاندانوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ جشنِ آزادی کے موقع پر آتش بازی تقریب کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔

دوسری جانب دارالحکومت میں جشنِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ڈی چوک کو مرکزی تقریبات کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت متوقع ہے۔ (pakobserver.net)

More News