محمد نواز انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

محمد نواز انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

پاکستان کے لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اسکین میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد محمد نواز کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

محمد نواز کو یہ انجری 12 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان بلوز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔ انجری کے باوجود انہوں نے میچ میں اپنے 10 اوورز کا مکمل کوٹہ کیا۔

More News