اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہفتے کے دوران 1,325 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1,325 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 104 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس 2,568 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ہفتے کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 778 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا، جس کے باعث خریداری کا رجحان محدود رہا اور مجموعی طور پر انڈیکس دباؤ کا شکار رہا۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی آئندہ سمت کا انحصار ملکی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کے اعتماد، کاروباری سرگرمیوں اور مارکیٹ میں ہونے والی اہم پیش رفت پر ہوگا۔





