پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز نے مستقل ہونے کے بعد اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چاروں ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ، جسٹس انعام خان اور جسٹس اورنگزیب خان شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد چاروں ججز پشاور ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ کے جوڈیشل افسران، ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناء اللہ، ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمن یوسفزئی، کے پی بار کونسل کے ارکان اور وکلا نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران نئے مستقل ججز کو مبارکباد بھی دی گئی اور عدلیہ میں ان کی خدمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

More News