اینڈروئیڈ 17 میں کوئیک سیٹنگز کی بڑی تبدیلی، صارفین کو مزید کنٹرول مل جائے گا

اینڈروئیڈ 17 میں کوئیک سیٹنگز کی بڑی تبدیلی، صارفین کو مزید کنٹرول مل جائے گا

گوگل اینڈروئیڈ 17 میں کوئیک سیٹنگز کو مزید قابلِ تخصیص بنانے پر کام کر رہا ہے۔ نئے لے آؤٹ ایڈیٹر کے ذریعے صارفین کوئیک سیٹنگز میں موجود ٹوگلز اور سیٹنگز کو اپنی ضرورت کے مطابق ترتیب دے سکیں گے، جبکہ وائی فائی اور موبائل ڈیٹا کے لیے الگ الگ ٹوگلز بھی دستیاب کیے گئے ہیں۔

نئی تبدیلیوں کے تحت صارفین یہ طے کرسکیں گے کہ کون سے ٹوگلز بڑے ٹائلز کی صورت میں نظر آئیں۔ برائٹنس سلائیڈر، میڈیا پلیئر اور دیگر عناصر کی ترتیب کو بھی مزید بہتر انداز میں منظم کرنے کے آپشنز متوقع ہیں۔

گوگل اینڈرائیڈ 17 میں تھیمنگ اور ویژول کسٹمائزیشن کو بھی وسعت دے رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی نئی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔ گوگل کے مطابق اینڈرائیڈ 17 میں پرائیویسی اور سیکیورٹی سے متعلق متعدد اپ گریڈ متعارف کرائے گئے ہیں۔

نئی اپ ڈیٹ میں فون کالز سے متعلق حفاظتی اقدامات بھی مزید بہتر کیے جا رہے ہیں تاکہ صارفین کو فراڈ اور سوشل انجینئرنگ کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اینڈرائیڈ 17 کی مختلف بیٹا ریلیزز میں گوگل مسلسل نئی خصوصیات اور بہتریوں کی آزمائش کر رہا ہے، جبکہ مزید تبدیلیاں آئندہ اپ ڈیٹس کے ذریعے سامنے آنے کی توقع ہے۔

More News