مردان: گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق
مردان کے علاقے شیر گڑھ کے شیخانوں کلے میں گھر کے اندر بجلی کا کرنٹ لگنے سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی
واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی جبکہ اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں







