صوابی: دریائے سندھ میں لاپتہ افراد کی تلاش پانچویں روز بھی جاری
صوابی میں ہنڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانچ روز قبل پانچ افراد ڈوب گئے تھے۔جس میں دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو 1122 صوابی، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ کی ٹیمیں مشترکہ سرچ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ غوطہ خور ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ اہلخانہ بدستور شدید اضطراب کا شکار ہیں۔








