پشاور: ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پشاور: ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

پشاور: خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

پراونشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے مطابق صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں، جبکہ ہسپتالوں کی نجکاری کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز نے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور ہاؤس آفیسرز و ٹی ایم اوز کے وظائف میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

پراونشنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تمام کیڈرز کے ڈاکٹرز کی فوری ترقیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز پر عائد غیر ضروری ٹیکسز ختم کیے جائیں۔

ڈاکٹرز نے محکمہ صحت میں مبینہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

More News