بلوچستان میں دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوگا، وہ دن دور نہیں، صدر مملکت

بلوچستان میں دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوگا، وہ دن دور نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات پر بریفنگ دی

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون ضروری ہے

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی

آصف علی زرداری نے عزم ظاہر کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا، صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کا عمل جاری رکھا جائے گا

More News