بھارتی عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی تاخیر، مودی حکومت کے دعووں پر سوالات
بھارت میں قانون سازوں کے خلاف ہزاروں فوجداری مقدمات زیرِ التوا ہونے کا انکشاف، عدالتی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے
بھارتی سپریم کورٹ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے قانون سازوں کے خلاف 4 ہزار 192 فوجداری مقدمات زیرِ التوا ہیں
رپورٹ کے مطابق بھارت کی 28 میں سے 14 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے خلاف 89 مقدمات رپورٹ ہوئے
تجزیہ کاروں کے مطابق سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے سیاسی نمائندوں کی موجودگی بھارتی سیاسی نظام میں احتساب اور جواب دہی پر سوالات اٹھاتی ہے








